کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے سرمایہ کاری کے ماحول میں منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے دوران 4,525 پوائنٹس کی کمی کے بعد 179,603 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ہفتے کے دوران انڈیکس 7,413 پوائنٹس کے رینج میں رہا، اور اس کی کم ترین سطح 178,237 پوائنٹس دیکھی گئی۔
بازارِ حصص میں ہفتہ بھر میں تقریباً 4.31 ارب حصص کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 212 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 523 ارب روپے کی کمی کے بعد یہ 20,359 ارب روپے تک پہنچ گئی۔