کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیسویں میچ میں عمان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ سنہالیز اسپورٹس کلب، کولمبو میں جاری ہے۔
عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے کہا کہ وکٹ نئی ہونے کی وجہ سے پہلے بولنگ کرنا مناسب سمجھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو میچز میں ٹیم کی بیٹنگ اچھی نہیں رہی، اس لیے بیٹنگ پر خاص توجہ دیں گے۔
دوسری طرف، آئرلینڈ کے کپتان لوکران ٹکر نے کہا کہ ٹیم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مستقل کپتان پال اسٹرلنگ کے نہ ہونے سے ٹیم کو نقصان ہوا ہے۔
آئرلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، پال اسٹرلنگ اور کالٹز کی جگہ ٹم ٹیکٹر اور جوش لٹل کو شامل کیا گیا ہے۔