کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے اہم میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا مقابلہ ہے۔ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔