Get Alerts

این اے 256 کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

این اے 256 کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 256 خضدار میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخاب 5 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔ یہ نشست اختر مینگل کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پبلک نوٹس 18 فروری کو جاری کیا جائے گا، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 20 سے 24 فروری کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری کو آویزاں کی جائے گی، اور کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 4 مارچ تک مکمل ہوگا۔ امیدواروں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی ہے، اور ان اپیلوں پر فیصلے 16 مارچ تک کیے جائیں گے۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 مارچ کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مارچ رکھی گئی ہے۔ امیدواروں کو 18 مارچ کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

ٹیگز: