اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی سے ملاقات کی، جس میں زائرین کے لیے سہولتوں کی فراہمی اور بہتر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ کا مقام امتِ مسلمہ کے دلوں میں انتہائی اہم ہے اور ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارت کے لیے شام جاتے ہیں۔
شامی وفد کی جانب سے وزیر داخلہ کو شام کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔ وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی، ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھے۔