Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے حکومت کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، ڈاکٹرز کا خصوصی پینل آج معائنہ کرے گا

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے حکومت کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، ڈاکٹرز کا خصوصی پینل آج معائنہ کرے گا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ حکومتی شخصیات نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اعتماد میں لیا ہے۔
حکومتی نمائندوں نے بیرسٹر گوہر کو مطلع کیا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے ماہر ڈاکٹروں کا ایک خصوصی پینل تشکیل دے دیا گیا ہے۔
یہ پینل آج ہی بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرے گا تاکہ ان کی صحت سے متعلق تمام خدشات کو دور کیا جا سکے۔ حکومتی حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ معائنے کے لیے تمام طبی سہولیات اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
رابطے کے دوران بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومتی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کا ابہام نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد ایک شفاف اور مستند طبی رپورٹ جاری کرے تاکہ پارٹی اور عوام کو ان کی اصل صحت کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رابطے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پیدا ہونے والی تشویش کو ختم کرنا ہے۔ سیاسی مبصرین اس پیش رفت کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: