Get Alerts

ایپ سپ اولمپیاڈ 2026: علی ظفر اور حدیقہ کیانی کی پرفارمنس،  طلبا جھوم اٹھے

ایپ سپ اولمپیاڈ 2026: علی ظفر اور حدیقہ کیانی کی پرفارمنس،  طلبا جھوم اٹھے

لاہور:ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (APSUP) کے زیرِ اہتمام ملک کی نجی جامعات کے سب سے بڑے میلے "رنگا رنگ اولمپیاڈ 2026" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے نامور گلوکاروں علی ظفر اور حدیقہ کیانی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔تقریب کا آغاز رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں سے ہوا۔
 جب راک سٹار علی ظفر اسٹیج پر آئے تو پنڈال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر ایسی پرفارمنس دی کہ شرکا جھومنے پر مجبور ہو گئے۔معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی مدھر آواز میں صوفیانہ اور پاپ گیت پیش کر کے سامعین کو مسحور کر دیا۔
اولمپیاڈ میں پاکستان بھر کی نجی جامعات سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایسے بڑے پیمانے پر ایونٹس کا انعقاد نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف شہروں سے آئے نوجوانوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور سیکھنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

ٹیگز: