سندھ حکومت نےبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سندھ حکومت نےبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

کراچی :سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخاباب ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے  صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے  خط  میں درخواست کی گئی ہے کہ  حیدر آبادڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں، خط میں کہا گیا کہ  سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک کراچی اور حیدرآباد ڈویزن  میں کل ہونے والے  بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں, سیکیورٹی خدشات ہیں  کسی  بھی ناخوشگوار  واقع کا سامنا ہوسکتا ہے۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا تھا کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں