Get Alerts

پاکستان اور سعودی عرب کا آئندہ حج سیزن کے انتظامات کے حوالے سے معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کا آئندہ حج سیزن کے انتظامات کے حوالے سے معاہدہ

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کا آئندہ حج سیزن کے انتظامات کے حوالے سے معاہدہ ، سعودی وزیر حج و عمرہ نے پاکستان کے وفد کا استقبال کیا ۔

سعودی سفارتخانہ کے مطابق حج اور عمرہ سروسز کانفرنس کی نمائش کے موقع پر سعودی وزیر حج و عمرہ نے پاکستان وفد کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے سعودی عرب کی جانب سے حج ، عمرہ اور زیارت کے دوران عازمین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے کیے گئے ۔

سعودی سفارتخانہ کے مطابق معاہدے میں مختص حج کوٹہ ، ائیرپورٹس اور آمد و روانگی کے ذرائع کے ساتھ ساتھ تنظیمی معاملات بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ حج ایکسپو 2023 حج اور عمرہ سے متعلق سب سے بڑا اجتماع اور تقریب ہے ۔ حج ایکسپو میں 57 سے زائد ممالک شریک ہوئے ۔

ٹیگز: