اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق نے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ہر شہری کو کام کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت براہِ راست کاروبار چلانے کی بجائے "سہولت کار" کا کردار ادا کرے گی اور ملکی معیشت میں نجی شعبے کو اہم کردار حاصل ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی ہی پائیدار ترقی کا ذریعہ ہے اور ماحول دوست معاشی ترقی وقت کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق حکومتی کوششوں کے نتیجے میں ملکی معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔