بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین کے مسافر ٹرین پر گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین دارالحکومت بنکاک سے اوبن رتچاتھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی اور کرین ٹریک پر گرنے سے ٹرین سے جا ٹکرائی، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور آگ بھی لگ گئی۔ پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔