لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے 2 ارب 37 کروڑ روپے کی لاگت سے 13 نئے کالجز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان کالجز کے قیام کا مقصد صوبے کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میں اضافہ اور طلبہ کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
نئے کالجز لاہور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، جڑانوالہ اور حافظ آباد میں قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، پتوکی، میلسی، بہاولپور، رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب میں بھی نئے کالجز بنائے جائیں گے تاکہ صوبے کے مختلف علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم تک آسان رسائی حاصل ہو۔