Get Alerts

کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے دو روز کے لیے عارضی طور پر بند

کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے دو روز کے لیے عارضی طور پر بند

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستوں کو آج اور کل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق فضائی راستوں کی یہ بندش آپریشنل وجوہات کے باعث کی جا رہی ہے۔ نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ 14 اور 15 جنوری کو بندش کا دورانیہ روزانہ شام سات بجے سے رات دس بجے تک ہوگا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی سے آگاہی کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔

ٹیگز: