Get Alerts

پاک بھارت کشیدگی: اسلام آباد، لاہور، کراچی اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

پاک بھارت کشیدگی: اسلام آباد، لاہور، کراچی اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر کمرشل پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث  40 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فضائی حدود کو کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کا سلسلہ وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ اس بندش کی وجہ سے بین الاقوامی اور ملکی پروازوں کے شیڈول میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مثال کے طور پر، مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو حالات کے پیش نظر کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، اور تاخیر کے باعث یہ پرواز اب ملتان کے بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتاری گئی۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔ مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے بارے میں ایئرلائنز سے معلومات حاصل کریں۔

ٹیگز: