اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے چھ سیکٹرز کو 16 مارچ کے روز عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث اس دوران کمرشل پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ 16 مارچ کو صبح 8 بج کر 30 منٹ سے 10 بج کر 30 منٹ تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔
اس دوران فضاء میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔