برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی بارے’’منسوخی مسودہ قانون‘‘ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی بارے’’منسوخی مسودہ قانون‘‘ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا

لندن: برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی بارے میں "منسوخی مسودہ قانون" پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔

یورپی یونین کے قواعد و ضوابط کو برطانیہ کے داخلی قوانین میں شامل کیے جانے کا موقع فراہم کرنے والا یہ بل یورپین سوسائیٹیز قانون کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کے قوانین کی برطانوی قوانین پر بالا دستی کا خاتمہ کرے گا۔

علاوہ ازیں اس مسودے کی بدولت وزارتوں کویورپی یونین کے قواعد و ضوابط میں اپنے شعبے سے تعلق رکھنے والے نظام کو "کاپی پیسٹ" طریقے سے داخلی قانون کی ماہیت دینے کے اختیارات مل جائینگے۔جس کے بعد وزارتیں ضرورت پڑنے پر پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی برطانوی نظام میں شامل کردہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے قوانین میں ترمیم کرنے کی بھی اہل ہوں گی۔

اس عمل درآمد کو برطانیہ میں ’’8 ویں ہنری اختیارات‘‘ کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔لیبر پارٹی سمیت حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو ناکارہ بنانے والے اس عملدرآمد کے خلاف اعتراضات اٹھا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں