مدت ختم ہونے کے باوجود جے آئی ٹی کا کام کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب

مدت ختم ہونے کے باوجود جے آئی ٹی کا کام کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان میں سے کسی نے اپنے محکمے یا ادارے میں دوبارہ رپورٹ نہیں کیا, 10 جولائی کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ میں ایک صفحے کا اضافہ بھی ناقابل قبول ہے۔

مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ مختلف ذرائع سے خبریں آ رہی ہیں کہ جے آئی ٹی اب بھی اپنی با ضابطہ کارروائیوں میں مصروف ہے، یہ انتہائی افسوس ناک اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے منافی ہے، پانامہ جے آئی ٹی اب بھی اپنی با ضابطہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل اجلاس ہو رہے ہیں، اب بھی بیرونی ایجنسیوں سے اور اداروں سے ٹیلی فونک رابطے کیے جا رہے ہیں اور ریمائنڈر بھیجے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو صرف اپنا سامان سمیٹنے کیلئے 10 روز کی اجازت دی تھی، جے آئی ٹی کا وجود 10 جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے کے بعد ختم ہو گیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ ان ارکان میں سے کسی نے اپنے محکمے یا ادارے میں دوبارہ رپورٹ نہیں کیا، 10 جولائی کے بعد ہم جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10میں کسی کاغذ کا اضافہ تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی کام ختم نہیں کر سکی تھی تو اسے سپریم کورٹ سے باضابطہ توسیع مانگنی چاہیے، دفتر وائنڈ اپ کی اجازت لے کر جے آئی ٹی کے طور پر اپنا کام جاری رکھنا سپریم کورٹ کی بھی توہین ہے۔

مصنف کے بارے میں