جیل میں کھانا خود بناتا تھا ، نواز شریف کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا:یوسف رضا گیلانی

جیل میں کھانا خود بناتا تھا ، نواز شریف کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا:یوسف رضا گیلانی
کیپشن: image by facebook

ملتان:سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ جب جیل میں تھا تو قیدیوں کیساتھ پیسے ملا کر خود کھانا پکاتے تھے  , اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ اپنے ہاتھوں سے بنایا ، جیل میں روم کولرز موجود ہیں لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بہت مشکلات پیش آئیں لیکن کبھی شکایت نہیں کی، والدہ اور بہن کی وفات کی خبر جیل میں ملنا مشکل لمحہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ مشقت کے طور پر اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔ جیل میں ڈیزرٹ کولر تو موجود تھا لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:الیکشن کے بعد ن لیگ میں ایک اور فارورڈ بلاک بنے گا، شیخ رشید
 
 
ان کا کہنا تھا کہ میں نے قیدیوں والے کپڑے تو نہیں پہنے تھے لیکن قیدیوں والے سارے کام کیے تھے اور باقی قیدیوں کے ساتھ پیسے ملا کر کھانا خود پکاتے تھے ۔

میاں نواز شریف کو بھی شاید ایسا ہی کرنا پڑے گا ، جب میں وزیراعظم بنا تھا تو اڈیالہ جیل کے جس کمپائونڈ میں مجھے رکھا گیا اس کو لائبریری میں تبدیل کر دیا تھا۔