بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، اگلی سیریز میں غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کریں گے: بابراعظم

بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، اگلی سیریز میں غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کریں گے: بابراعظم
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور اس وجہ سے ہی سیریز میں شکست ہوئی۔ 
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے، ابتدائی دو میچز میں بیٹنگ شکست کی وجہ بنی تو تیسرے میچ میں باؤلنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہار گئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی، کوشش کریں گے جو غلطیاں ہوئیں اگلی سیریز میں نہ کریں اور ٹی 20 سیریز میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے جیت حاصل کریں۔ 
واضح رہے کہ انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کی۔ قومی ٹیم نے کپتان بابراعظم کی سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ نے مقررہ ہدف جیمز وینس اور لوئس گریگوری کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔