آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو جائیں گی

آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو جائیں گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہو گئی تاہم وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈیلروں نے خریداری کم کردی ہے، اس لئے کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کی گئی 5 اور 10 روپے کی لیوی برقرار رہے گی جبکہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے جو بات چیت کرنا تھی وہ ہو چکی، اب ان سے مزید مذاکرات نہیں ہو رہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں حالات اس لئے خراب ہوئے کہ انہوں نے مشکل وقت پر مشکل فیصلے نہیں کئے، اب پاکستان ایک نارمل ملک کی طرح چل رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں