پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور لاہور کے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہو گئی ہے اور لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے ہیں جبکہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہو گئی ہے تو اب حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔ 
دوسری جانب کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریاز میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت رک گئی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کے مطابق کیماڑی کے علاوہ کورنگی اور پورٹ قاسم کے آئل انسٹالیشن ایریاز میں بھی بارش کا پانی تاحال جمع ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ 6 ہزار کے لگ بھگ آئل ٹینکرز فلنگ کے منتظر ہیں لیکن کیماڑی کے متاثرہ انسٹالیشن ایریا میں قائم21 آئل درآمد کرنے والی کمپنیوں کے آئل ٹرمینلز کے سامنے بارش کا پانی موجود ہے جس کے باعث اتوار سے اب تک کسی بھی آئل ٹینکر کی فلنگ نہیں کی جا سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلنگ کا عمل معطل ہونے کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل رک گئی جبکہ ملک بھر میں ایندھن کا بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں۔

مصنف کے بارے میں