چیف الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب کو فون ، دیگر صوبوں سے اسلحہ بردار کو پنجاب میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا حکم 

چیف الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب کو فون ، دیگر صوبوں سے اسلحہ بردار کو پنجاب میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ اسلحہ بردار کسی شخص کو پنجاب میں داخلے کی اجازت نہ دے۔ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کا پرامن انعقاد، پرامن  ماحول کی فراہمی  الیکشن کمیشن اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ذمہ داری کو تمام ادارے قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ 

سکندر سلطان راجہ نے چیف الیکشن کمشنر  نے  چیف سیکرٹری پنجاب  ، آئی جی پنجاب سے ٹیلی فون پر بات کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتظامی افسران کوانتخابات کے دوران پر امن ماحول  کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ  کیس الیکشن کمیشن میں بھیجا جائے تاکہ ایسے امیدوار کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔  سیاسی مہم  یا الیکشن کے دوران اسلحہ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ برادر شخص کو صوبہ پنجاب میں  داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ کسی شخص،   امیدوار یا پارٹی کے کارکنان  کو اسلحے کے نمائش کی اجازت نہیں ہے۔ انتخابی حلقے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش  ممنوع ہے۔ حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ پولنگ کے روز  کوئی  شر پسند  عناصر  ماحول کو خراب کرے تو قانون نافذکرنے والے اداروں مطلع کیاجائے۔ 

مصنف کے بارے میں