Get Alerts

ایرانی شہری کی پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

ایرانی شہری کی پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
سورس: File

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی عمل میں آئی۔  پاکستانی پاسپورٹ  پر قطر جانے والےایرانی شہری  کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا۔

جاسم نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہا تھا ۔ مسافر کے موبائل سے ایران کا  شناختی کارڈ برآمد کر لیا گیا۔مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر قطر کا ورک ویزا لگا ہوا تھا۔

مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ٹیگز: