ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی پاسپورٹ پربرطانیہ جانیوالے افغان شہری کو گرفتار کرلیا

 ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی پاسپورٹ پربرطانیہ جانیوالے افغان شہری کو گرفتار کرلیا

پشاور : ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی پاسپورٹ پربرطانیہ جانیوالے افغان شہری کو گرفتار کرلیا ، جنت گل نامی مسافر نے جعلی افغانی پاسپورٹ بنوایا تھا ، ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے پکڑا گیا ۔

خیبرپختونخوا میں انسانی سمگلنگ کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ میں کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانیوالے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق جنت گل نامی شخص نے جعلی افغانی پاسپورٹ بنوا یا تھا ، امیگریشن کے دوران ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے پکڑا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے ایجنٹ کا نام بھی اگل دیا ہے ۔