دہشت گرد کارروائیوں میں افغان  باشندوں کی شمولیت باعث تشویش،  ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے: آرمی چیف 

دہشت گرد کارروائیوں میں افغان  باشندوں کی شمولیت باعث تشویش،  ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے: آرمی چیف 

کوئٹہ:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔  کورکمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ان کو ژوب میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف  جنرل عاصم منیر نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی، قوم کے لیے ان کی خدمات اور  عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا امید ہےکہ افغان حکومت اپنی سرزمین کسی  ملک کے خلاف استعمال ہو نے کی اجازت نہیں دے گی۔   پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں افغان  باشندوں کی شمولیت باعث تشویش ہے۔  اس قسم کے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

آرمی چیف جنرل  عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔ پاکستان کی مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں۔ توقع ہے عبوری افغان حکومت حقیقی معنوں میں اور دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویش ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی ہوگی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا ۔

مصنف کے بارے میں