Get Alerts

آئی ایم ایف کا پاکستان میں اقتصادی استحکام پر مثبت تبصرہ

آئی ایم ایف کا پاکستان میں اقتصادی استحکام پر مثبت تبصرہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندہ ماہیر بیننسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے اور ملک نے قرض پروگرام کے تحت مضبوط کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے ایس ڈی پی آئی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساختی اصلاحات معیشت کی پائیداری کے لیے ناگزیر ہیں اور پاکستان کی ماحولیاتی اصلاحات قابلِ تحسین ہیں۔

ماہیر بیننسی نے عالمی تجارتی کشیدگی اور جغرافیائی تقسیم کو عالمی غیر یقینی صورتحال کے عوامل قرار دیا اور کہا کہ عالمی تعاون میں کمی بھی چیلنجز میں اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دور اندیش اور دانشمندانہ پالیسی اقدامات فوری طور پر ضروری ہیں تاکہ میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھا جا سکے، ٹیکس نظام کو منصفانہ بنایا جائے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے۔

ٹیگز: