اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو ایک حکمت عملی کے طور پر اپناتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی معاشی حیثیت مضبوط کر لی ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے 9 جولائی کو پاکستان ورچوئل اثاثہ نگراں ادارہ قائم کرنے کے فیصلے نے دنیا کو حیران کر دیا۔ بائنانس جیسے عالمی ادارے بھی پاکستان کے منصوبے کا حصہ بن چکے ہیں.
جس سے امریکہ جیسی عالمی طاقت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے جبکہ بھارت میں کرپٹو کرنسی کی واضح پالیسیوں کی کمی کی وجہ سے سرمایہ کاری میں غیر یقینی پائی جاتی ہے، پاکستان کرپٹو کے ذریعے اپنی معیشت کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔