نیویارک :افغانستان میں غذائی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا، جہاں لاکھوں بچے خوراک کی کمی اور بنیادی سہولیات کے فقدان سے متاثر ہو رہے ہیں۔
یونیسیف کی نئی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں وسیع غذائی عدم تحفظ، ناقص صحت کی سہولیات اور صاف پانی کی کمی کے باعث 37 لاکھ بچے شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غذائی قلت کے باعث بچوں کی صحت اور مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بچوں کو مناسب خوراک، صحت کی سہولیات اور صاف پانی تک رسائی کے مسائل کا سامنا ہے۔
یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غذائی تحفظ، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔