Get Alerts

 قبلے کی سمت معلوم کرنے کا نادر موقع،سورج 15 جولائی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

 قبلے کی سمت معلوم کرنے کا نادر موقع،سورج 15 جولائی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مکہ مکرمہ: فلکیاتی ماہرین کے مطابق بدھ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا، جس کے باعث اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ تقریباً ختم ہو جائے گا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ 44 سیکنڈ پر سورج 90 درجے کے زاویے پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ اس دوران سورج اور خانہ کعبہ ایک ہی خطِ عمود پر ہوں گے، جس کی وجہ سے سایہ نظر نہیں آئے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ ایسے مقامات جہاں اس وقت سورج نظر آ رہا ہو، وہاں زمین میں سیدھی لکڑی یا راڈ نصب کرکے اس کے سائے کی مخالف سمت قبلہ کا رخ معلوم کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں یہ فلکیاتی منظر تقریباً دوپہر 2 بج کر 26 منٹ 44 سیکنڈ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سورج سال میں دو مرتبہ، عموماً مئی کے آخر اور جولائی کے وسط میں، خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے۔ ماضی میں بھی قبلے کی سمت کے تعین کے لیے اس فلکیاتی طریقے سے فائدہ اٹھایا جاتا رہا ہے۔

ٹیگز: