مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں آج رات (28 فروری) 10 بج کر 24 منٹ پر چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر (90 ڈگری پر) ہوگا، جس کی مدد سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان چاند کی سمت دیکھ کر قبلہ کے رخ کا درست تعین کر سکیں گے۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق اس وقت چاند 91 فیصد روشن ہوگا اور زمین سے اس کا فاصلہ 3 لاکھ 74 ہزار کلومیٹر ہوگا۔ یہ فلکیاتی مظہر ان علاقوں کے لیے انتہائی مفید ہے جہاں سے اس وقت چاند نظر آ رہا ہوگا، کیونکہ چاند کی سیدھ ہی عین قبلہ کی سمت ہوگی۔