Get Alerts

ایران کے میزائل حملوں کے بعد تہران اور دیگر شہروں میں جشن، اسرائیل میں جانی و مالی نقصانات

ایران کے میزائل حملوں کے بعد تہران اور دیگر شہروں میں جشن، اسرائیل میں جانی و مالی نقصانات

تہران :ایران کی طرف سے اسرائیل پر ’وعدہ صادق 3‘ آپریشن کے تحت کامیاب میزائل حملوں کے بعد تہران سمیت دیگر شہروں میں ایرانی عوام نے جشن منایا اور وطن سے محبت کے نعرے بلند کیے۔13 اور 14 جون کی درمیانی رات کیے گئے ان حملوں میں تل ابیب اور دیگر اسرائیلی شہروں میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، جن میں کم از کم 5  ہلاک  80 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیل نے 13 جون کو تہران اور دیگر مقامات پر فضائی حملے کر کے چند اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈر اور سائنسدانوں کو ہلاک کیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے اپنے وطن اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی ایرانی حملوں کے بعد جشن منانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جہاں عوام نے یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا۔

ٹیگز: