Get Alerts

تہران پر اسرائیلی حملہ، 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید

تہران پر اسرائیلی حملہ، 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید

تہران : ایرانی دارالحکومت کے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 60 افراد شہید ہو گئے، جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ عالمی برادری میں بھی اس حملے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹیگز: