Get Alerts

ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار

ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار

انقرہ / ریاض :ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل، خاص طور پر وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت میں، علاقائی استحکام کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان نے سعودی ولی عہد سے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، اور زور دیا کہ اسرائیل کو روکے بغیر حالات میں بہتری ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اگر جنگ میں بدلتی ہے تو اس کے نتائج خطے میں غیر معمولی انسانی بحران کی شکل اختیار کر سکتے ہیں، اور غیر منظم مہاجرت کی نئی لہریں جنم لے سکتی ہیں۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جوہری نوعیت کے تنازع کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی راستہ اپنانا ہوگا۔

ٹیگز: