اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے کویت پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کویتی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی ولی عہد کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
کویت کے ولی عہد نے مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی سفارتی بصیرت کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ثالثی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
کویتی قیادت نے موجودہ بحران میں پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف کی تعریف کی اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Islamabad: 27 March 2026
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 27, 2026
Telephone call between the Prime Minister and the Crown Prince of Kuwait.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Highness Sheikh Sabah Al Khaled Al Hamad Al Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait, today.
During… pic.twitter.com/HyuPoj3RfW