Get Alerts

ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے، برازیل اور مراکش برابر، سکاٹ لینڈ کامیاب

ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے، برازیل اور مراکش برابر، سکاٹ لینڈ کامیاب

میکسیکو: فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں کئی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور اہم پوائنٹس تقسیم ہوگئے۔

گروپ سی کے اہم میچ میں برازیل اور مراکش کی ٹیمیں ایک، ایک گول کے ساتھ برابر رہیں۔ دونوں جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی۔

گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی ایک، ایک گول سے ڈرا ہوگیا، جس کے باعث دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

ایک اور مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے ہیٹی  کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

ٹیگز: