Get Alerts

کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، سہولت کاروں پر بھی گھیرا تنگ

کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، سہولت کاروں پر بھی گھیرا تنگ

اسلام آباد: حکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملک اور بیرون ملک موجود مبینہ سہولت کاروں کے خلاف بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم سے منسلک افراد کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ متعدد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل کیے جا رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تنظیم کی قیادت کی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں جبکہ مالی معاونت کے نیٹ ورک اور اثاثوں کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ من گھڑت پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا ریاست مخالف مہم کو روکنا ہے۔

ٹیگز: