Get Alerts

ایران امریکہ امن معاہدہ؛ قطر کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد اہم ترین مشن پر تہران پہنچ گیا

ایران امریکہ امن معاہدہ؛ قطر کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد اہم ترین مشن پر تہران پہنچ گیا

تہران : ایران اور امریکہ کے مابین طویل عرصے سے جاری سفارتی تعطل کو توڑنے اور ممکنہ امن معاہدے کی کوششوں میں ایک غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ خلیجی ملک قطر کا ایک اعلیٰ سطح کا خصوصی سفارتی وفد انتہائی اہم مشن پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، تہران پہنچنے والے اس حساس وفد کی قیادت قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے خصوصی مشیر کر رہے ہیں۔ اس دورے کو خفیہ اور تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری وفد تہران میں ایرانی وزارتِ خارجہ اور اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ پسِ پردہ بیٹھک کرے گا۔ ان ملاقاتوں کے بنیادی ایجنڈے میں واشنگٹن اور تہران کے مابین پسِ پردہ جاری مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا،   خطے میں حالیہ سکیورٹی بحران کو روکنے اور دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ تناؤ کو مستقل طور پر کم کرنا شامل  ہے۔حالیہ سفارتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ قطر، جو پہلے بھی دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا کامیاب فارمولا طے کرا چکا ہے، اس بار کسی بڑے امن معاہدے پر دستخط کرانے کے لیے حتمی کوششیں کر رہا ہے۔

ٹیگز: