Get Alerts

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے240 موبائل فون برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے240 موبائل فون برآمد

اسلام آباد  بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے 240 موبائل برآمد کر لیے گئے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق دبئی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافر شیخ عامر کے سامان سے موبائل فونز برآمدکیے گئے۔

ملزم نے ایئر پورٹ پر راول لاونج سے باہر نکلنے کی کوشش کی جسے کسٹمز کے عملے ناکام بنا دیا۔ٹیکس ادا کیے بغیر دبئی سے پاکستان لائے جانے والے موبائل ضبط کر لیے گئے