اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قانونی امور پر مشاورت کیلئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے جبکہ ان کی زیر صدارت آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کو طلب کیا ہے جو کچھ دیر میں ملاقات کیلئے پہنچیں گے اور وزیراعظم ان کیساتھ قانونی امور پر مشاورت کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی جائے گی اور اتحادی جماعتوں کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے جبکہ حکومتی حکمت عملی پر وزیراعظم کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔