فوج سے تعلقات ٹھیک ہیں، وزیر دفاع ہوں اور ان سے رابطے میں ہوں: پرویز خٹک

فوج سے تعلقات ٹھیک ہیں، وزیر دفاع ہوں اور ان سے رابطے میں ہوں: پرویز خٹک

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فوج سے تعلقات ٹھیک ہیں۔ وزیر دفاع ہوں اور ان سے رابطے میں ہوں۔ وہ ایک فورس ہیں ۔ ان کی اپنی سوچ ہے ۔اس کے مطابق چلنا ہے

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیا پتہ ہم (اتحادی)ایک پیج پر ہوں،صلح مشورہ ایک ہو۔یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔ انہوں نے تاثر دیا کہ اتحادی ان کی اجازت سے اپوزیشن سے مل رہے ہیں۔تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں جووقت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔امید ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شرمندگی ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم تمام ممبران سے مل چکا ہے وہ ہمارے ساتھ ہے۔اپوزیشن نے جو ماحول بنایا ہے اس سے جلد ہوا نکال جائے گی۔  حکومت کو تحریک اعتماد کے ذریعے  ہٹانا مشکل کام ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے جو ہمارے ٹکٹ پر لڑے وہ ہمارے خلاف ہوجائے۔ہمیں یقین ہے پارٹی میں سے کوئی دھوکا نہیں کرے گا۔ 

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اتحاد یوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔جو ماحول بنا ہے اس کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے۔ اتحادی بھی سیاسی جماعتیں ہے، وہ لوگوں سے ملتے رہتے ہیں۔ گارنٹی سے کہتا ہوں جو شور مچا ہے اس کا نتیجہ حق میں نہیں جائے گا۔  سب کو اپنی طاقت کے ذریعے لڑنا چاہیے، نہ کہ ٹکٹ کا لالچ دیکر۔ 

انہوں نے کہا کہ جو ممبر دوسری طرف جانا چاہتا ہے کہ وہ استعفی دے اور مقابلے میں آئے۔ پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد ہو جائیں گے۔  قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اسپیکر ایک دو دن میں فیصلہ کرینگے۔ جلسے کا مقصد ہے کہ لوگ آئے ان تین چوہوں کو دیکھے جو ان کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جلسوں میں 2018 سے زیادہ کا  جذبہ دیکھ رہا ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں