انسٹا گرام کے نام ایک اور  بڑا اعزاز 

 انسٹا گرام کے نام ایک اور  بڑا اعزاز 

کیلیفورنیا:انسٹا گرام  نے اپنے نام ایک اور بڑا اعزا ز  کیا ہے ،فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے 2023 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ  بن گئی ۔

 سینسر ٹاور سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ ہونے کی کل تعداد 20 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس دوران ٹِک ٹاک کی ڈاؤن لوڈ ہونے کی تعداد 4 فیصد اضافے کے بعد 73 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچی۔


یاد رہے چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک ایپ 2016 میں لانچ کی تھی، بعد ازاں کمپنی نے 80 کروڑ ڈالر میں سوشل میڈیا سائٹ میوزیکل ڈاٹ لی کو خرید کر ایپ میں ضم کر لیا تھا جس کے بعد ٹک ٹاک امریکہ میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں