آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کراسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، ڈیجٹلائیزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے:وزیر اعظم شہباز شریف

  آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کراسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، ڈیجٹلائیزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے:وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد :وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے 5 سالہ معاشی روڈمیپ پر اعلی سطح کاجائزہ اجلاس ہوا۔ اس ا جلاس میں ملکی معیشت کی ترقی کیلئے آئندہ پانچ سال کا معاشی روڈمیپ پیش کیا گیا۔
 اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد جہانزیب، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔  اجلاس کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ اور کلیدی شعبوں میں مجوزہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بجلی، زراعت و لائیو سٹاک، برآمدی شعبہ، درمیانے و چھوٹے پیمانے کی صنعت، ٹیکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور نجکاری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
  معاشی روڈمیپ پراعلی سطح کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہامعیشت کے مختلف شعبوں کے تمام سٹیک ہولڈرز سے اس پلان پر عملدرآمد کیلئے مشاورت کی جائے۔ 
ان کاکہنا تھا کہ  وقت ضائع کئے بغیر ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے منصوبوں پر  عملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم 
 نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کے حوالے سے عملدرآمد کا شیڈول بنا کر پیش کیا جائے ۔وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بیرونی سرمایہ کاری، چھوٹے و بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کی استعداد میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔  حکومتی اخراجات کو کم کریں گے، غریب عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دوں گا۔
 انہوں نے کہا آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، ڈیجٹلائیزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے۔زرعی شعبے میں بھی جدت سے فی ایکٹر پیداوار بڑھائیں گے. نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے ان مجوزہ اقدامات پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں