زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ،13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ،13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

کراچی : زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ  ہوگیا،ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھ گئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 مارچ تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر رہے۔

مصنف کے بارے میں