لاہور : پنجاب اسمبلی کا آج 14 مارچ 2025 بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے اجلاس منعقد ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے شروع ہوگی، اس کے بعد محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔
اجلاس میں کمیٹیوں کی تجویز کردہ 5 بلز منظور کروائے جائیں گے۔ ان میں نوٹریز (ترمیمی) بل 2025، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025 اور پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ بل 2025 بھی منظور کروائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں پیش کئے جانے والے 4 بل گزشتہ اجلاس کی کارروائی میں وقت کم ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر عام بحث کا آغاز بھی کیا جائے گا۔