Get Alerts

نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئیں 

نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئیں 
سورس: file

کھٹمنڈو: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا۔ نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔

پاکستانی خاتون کوہ نے 8849 میٹر بلند چوٹی کو آج صبح 8 بج کر 2 منٹ پر سر کیا۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئیں۔

وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے وہ قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں۔