Get Alerts

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں

لاہور :پنجاب میں سی ٹی ڈی نے  کارروائیاں کرتے ہوئے   4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہےکہ معلومات کی بنیاد پر سرگودھا، راولپنڈی اور  گوجرانوالہ میں کارروائیاں کی گئیں ۔ان کارروائیوں کے نتیجے میں  4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیاہے ۔
گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان  کاکہنا ہے کہ   گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔