Get Alerts

ایامِ حج سے قبل غلافِ کعبہ زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا

ایامِ حج سے قبل غلافِ کعبہ زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسبِ روایت ایامِ حج کی آمد سے قبل غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہر سال حج کے موقع پر حفاظتی تدابیر کے تحت کیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کو 15 ذوالحجہ تک اسی حالت میں رکھا جائے گا، تاکہ حج کے دنوں میں اسے کسی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بعض عازمینِ حج غلافِ کعبہ کو چھونے اور اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹنے کی کوشش کرتے تھے، جس سے اسے نقصان پہنچتا تھا۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر غلاف کو عارضی طور پر بلند کیا جاتا ہے۔ یہ روایتی انتظام ہر سال اس نیت سے کیا جاتا ہے کہ خانہ کعبہ کا احترام باقی رہے اور اس کا غلاف محفوظ رہے۔

ٹیگز: