لاہور: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب ون وے کی خلاف ورزی پر صرف جرمانہ نہیں بلکہ باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
نمائندہ نیو نیوز کاکہنا ہے کہ سی ٹی او لاہور کے احکامات کے مطابق، پانچ بڑی خلاف ورزیوں پر فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان خلاف ورزیوں میں بغیر رجسٹریشن رکشے، موٹر سائیکلیں، ریڑھی نما موٹر گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، خطرناک طریقے سے تیار کی گئی گاڑیوں کی باڈی، اوورلوڈنگ اور سڑکوں پر خطرہ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اب سیدھا جیل جائیں گے۔۔۔۔کوئی چالان نہیں ہوگا!۔۔تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں