اسلام آباد :سعودی عرب کے لیے پاکستان سے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ آج 2 پروازوں کے ذریعے 633 عازمین جدہ روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ مکہ مکرمہ جائیں گے۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-741 305 اور دوسری PK-759 328 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی۔
اب تک 31 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ حج آپریشن 29 اپریل کو شروع ہوا تھا اور 31 مئی تک جاری رہے گا۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور کوئٹہ سے درجنوں حج پروازیں سعودی عرب جا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر 89 ہزار عازمین سرکاری اور 23 ہزار سے زائد نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔