Get Alerts

دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنانے والا جاپانی مصور

دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنانے والا جاپانی مصور

دنیا میں بعض لوگ کچھ حیرت انگیز خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن میں سے ایک جاپان کا ایسا مصور بھی ہے جو دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنا سکتا ہے جسے دیکھ کر لوگ خود حیرت کی تصویر بن جاتے ہیں

ٹوکیو: دنیا میں بعض لوگ کچھ حیرت انگیز خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن میں سے ایک جاپان کا ایسا مصور بھی ہے جو دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنا سکتا ہے جسے دیکھ کر لوگ خود حیرت کی تصویر بن جاتے ہیں۔

ایسے لوگ ایمبی ڈیکسٹرس کہلاتے ہیں جو بہ یک وقت دونوں ہاتھوں سے تحریر لکھنے  یا تصویر بنانے کا کام کرسکتے ہیں۔ پوری دنیا کی آبادی کے صرف ایک فیصد افراد ہی اس صلاحیت پر قادر ہوتے ہیں اور انہیں بہت ذہین تصور کیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ شہرہ آفاق مونا لیزا پورٹریٹ بنانے والا لیونارڈ ڈاونسی بھی اس پر مہارت رکھتا تھا جو خود ایک فطین مؤجد بھی تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور مصور گور کیرین بھی اپنے دونوں ہاتھوں سے تصاویر بنانے کے ماہر تھے اور وہ اپنے پیر سے بھی پینٹنگ کرتے تھے۔ جاپانی مصور ٹورو بھی ایک پروفیشنل مصور ہیں اور کئی موضوعات اور طرز پر تصاویر بناتےہیں۔